مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے داخلی اور خارجی راستوں کی اچانک بندش سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں نے قلندیا، حزما، زعیم ، الجیب اور عطروت صنعتی کالونیوں کی جانب سے غزہ کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں گھنٹوں ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو نقل وحرکت میں سنگین دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے بیت المقدس کے داخلی راستوں کو بھاری بلاک رکھ کر بند کر دیا گیا تھا۔ یہ ایک ہفتے میں بیت المقدس کے داخلی راستوں کی بندش کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی صہیونی فوجیوں نے ایک بار مقبوضہ بیت المقدس کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
