اسرائیلی حکام نے منگل کے صبح چار روز قبل گرفتار کیے گئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کو چھ ماہ کی انتظامی قید میں منتقل کردیا ہے۔
ڈاکٹر عزیز دویک کے وکیل کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر پیر کی شام فلسطینی اسپیکر کو عوفر کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تاہم عدالت نے کیس کی سماعت نہ کی، جس کے بعد صہیونی حکام نے ڈاکٹر دویک کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کے احکامات صادر کر دیے ہیں۔
فلسطینی حکام نے جمعہ کی شام ڈاکٹر عزیز دویک کو گرفتارکر کے عوفر جیل منتقل کیا تھا۔ ڈاکٹر دویک کو انتظامی حراست میں منتقل کرنے کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مجلس قانون ساز کے آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیل داخلی اتفاق رائے کے بعد فلسطین کی سیاسی زندگی کو معطل کرنا چاہتا ہے۔ اسی مقصد کے لیے فلسطینی داخلی مفاہمت کی کوششوں کو ناکام بنانے کی صہیونی کوششیں جاری ہیں۔
ڈاکٹر عزیز دویک کے دفتر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکام کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی اراکین پارلیمان اور اسپیکر کی رہائی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور تمام بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیل کے خلاف چپ کا روزہ توڑ دیں۔
اس موقع پر فلسطینی اسپیکر کے دفتر نے آج منگل کے روز رام اللہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رکن پارلیمان عبد الجبار فقھاء کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی۔

