قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن نزار رمضان کی انتظامی حراست کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔
نزار کے خاندان کے مطابق اسرائیلی عدات نے عوفر جیل میں قید فلسطینی ممبر پارلیمان کی انتظامی حراست میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔اسرائیلی فوج نے رمضان کو 28 اکتوبر 2013 کو حراست میں لیا تھا اور اس کے بعد انہیں چار ماہ کے لئے انتظامی حراست میں منتقل کردیا تھا۔
تغیر و اصلاح پارلیمانی بلاک نے ممبر پارلیمان کی انتظامی حراست میں توسیع اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے ساتھ روا رکھی جانیوالی اسرائیلی پالیسی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پالیسی سے ان کی ہمت نہیں ٹوٹے گی۔
پارلیمانی بلاک نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس پالیسی کے خلاف آواز بلند کریں اور تمام زیر حراست ممبران پارلیمان کو رہا کروائیں۔
