• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں مسجد میوزیم میں تبدیل کر دی

بدھ 28-12-2011
in فلسطین
0
plf beersheba
0
SHARES
3
VIEWS

plf beersheba

فلسطین میں مقدسات کے تحفظ کرنے والی تنظیم "اقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج کی ایگزیکٹو فورسز نے جنوبی فلسطین کے شہر بئرسبع میں ایک جامع مسجد کو میوزیم میں تبدیل کر دیا ہے۔

 

مسجد کوعجائب گھر بنانے کے بعد اس میں عریاں تصاویر اورشرمناک نوعیت کی موریتاں رکھ دی ہیں، جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں شدید اشتعال پیدا کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ کے ایک وفد نے مقبوضہ فلسطین کے شہر بئرسبع میں مسجد کو یہودیع جائب گھرمیں تبدیل کرنے کی اطلاع کے بعد متاثرہ مسجد کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد میڈیا کو جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بئرسبع کی صہیونی بلدیہ نے فوج اورمرکزی حکومت کے تعاون سے جامع مسجد الکبیر کو ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مسجد میں ہرطرف مختلف تاریخی نوادرات کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کی عریاں تصاویر اور ان کی مورتیاں رکھی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہے جامع مسجد کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کے اقدام کے بعد بئرسبع اور اس کے اطراف میں مقیم فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے تاہم صہیونی بلدیہ نے مسجد کے اندرسے مورتیاں اور تصویریں ہٹانے کے لیے کسی قسم کے دباؤ کو مسترد کردیا ہے۔ صہیونی بلدیہ کا کہنا ہے کہ مسجد اس بئرسبع میں اسے مساجد سمیت تمام مقامات میں تصرف کاحق حاصل ہے۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن کے ایک رکن فرھود السید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بئرسبع میں جامع مسجد الکبیر خلافت عثمانیہ کے دور میں سنہ 1906ء میں صحرائے نقب کےشہریوں کے تعاون سے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں اس مسجد کی دو مرتبہ تعمیر نو کی گئی تھی۔ فرھود السید کا کہنا ہے کہ انہوں نے عجائب گھر میں تبدیل کی گئی مسجد کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ مسجد کے اندر تمام دیواروں اور ستونوں پرعریاں تصاویر اور مورتیاں آویزاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں مسجد کی اندرونی حالت دیکھ کربہت دکھ ہوا کیونکہ صرف مسلمانوں ہی نہیں کسی بھی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کے مقدس مقام میں اس طرح کی شرمناک چیزیں نہیں رکھی جاتیں۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن کے نائب چیئرمین الحاج سامی رزقاللہ نے کہا کہ ایک ماہ قبل یہودیوں کی جانب سے مسجد کو عجائب گھرمیں تبدیل کرنےکا فیصلہ اسرائیلی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم صہیونی عدالت نے بھی یہودیوںکو مسجد کوعجائب گھرمیں تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے الاقصیٰ فاؤنڈیشن کیدرخواستیں مسترد کردی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بئرسبع کی مسجد الکبیر سمیت مقبوضہ فلسطین کی تمام مساجد الاقصیٰ ٹرسٹ کا حصہ ہیں اور اس کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ فاؤنڈیشن مسجد کے تحفظ اس کے اندر سے یہودیوں کےعجائب گھر کو ختم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ فاؤنڈیشن نے عالم اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بئرسبع کی جامع مسجد کو یہودیوں سے واگزار کرانے میں ان کی مدد کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.