فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اراضی اور املاک پر قبضوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔
پیر کے روز علی الصبح ایک آپریشن میں صہیونی فورسز نے کم از کم نو افراد کو حراست میں لیا۔
مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں کی گئی چھاپہ مار کارروائیوں میں اغوا کیے گئے بے گناہ فلسطینی شہریوں کو تفتیش کے لیے فوجی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ کثیر الاشاعت عبرانی روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نےاپنی ویب سائٹ پر صہیونی عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد اسرائیل کو پہلے سے مطلوب تھے۔
روزنامے کے مطابق مغربی کنارے میں روزانہ علی الصباح نماز فجر کے وقت آپریشنز کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

