مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کے مقبوضہ مغربی کنارے میں داخلے پر چار ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کے غرب اردن داخلے پر چار ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ پابند کا اطلاق آج سے ہوگا جب کہ اس میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔الشیخ صبری نے غرب اردن داخلے پر پابندی کو بلا جواز، ظالمانہ اور غیرقانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کےغرب اردن میں آنے پر پابندی ظالمانہ اقدام ہے جس کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر ایک ایسے وقت میں پابندی لگائی گئی ہے۔