اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد میں نگرانی میں صہیونی بلڈوزروں نے باب الشمس گاؤں کو دوبارہ منہدم کر دیا ہے۔ یہ خیمہ بستی مقبوضہ مشرقی القدس اور یہودی بستی کے درمیان واقع ”ای ون” کے علاقے میں مجوزہ یہودی بستی کی جگہ احتجاج کے طور پر لگائی گئی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے سیکڑوں فورسز کے سیکڑوں اہلکار علاقے پر حملہ آور ہوئے ان کے ہمراہ متعدد ٹینک اور مزدور بھی موجود تھے۔ باب الشمس گاؤں کے تمام خیموں کو اکھاڑ پھینکا گیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے اس سار ے علاقے کو پہلے گھیرے میں لیا اور آنے والے تمام راستوں کو مٹی اور چٹانوں سے بند کر دیا ، اس کے بعد مزدوروں اور اہلکاروں نے لگائے گئے خیمے اکھاڑنا شروع کر دیے۔ خیموں کو مکمل طور پر ہٹانے کے بعد اسرائیلی اہلکاروں نے راستوں میں لگائی گئی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
