قابض اسرائیلی حکام نے وادی اردن میں واقع زبوں حال فلسطینی گائوں الجفتلک کی کو بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی اسرائیلی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ
دیہاتی دو لاکھ ڈالرز کا سابقہ بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گائوں ملٹری زون میں ہے اسی وجہ سے اس گائوں کو بہت سی پبلک سروسز حاصل نہیں کرنے دی جاتی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بجلی بندش کے اس منصوبے کا مقصد کسانوں کو ٹیوب ویل استعمال کرنے سے روکنا ہے تاکہ وہ اپنی زرعی زمین کو سیراب نہ کرسکیں اور ان کی زراعت تباہ ہوجائے۔ ذرائع کے مطابق تقریبا تمام مقبوضہ فلسطینی قصبات روزگار کے نامناسب ذرائع کے سبب بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین