اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع ایک جامع مسجد کی تعمیرو مرمت کے کام سے روک دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قدیم الخلیل شہر میں السھلہ میں قائم مسجد البرکہ کا تعمیراتی کام شروع کیا تو صہیونی حکام کی جانب سے انہیں منع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسجد کے امام اور موذن کو مسجد کو تالے نہ لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین