اسرائیلی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےساتھ صہیونی حکومت کے مذاکرات کی آخری تاریخ سولہ مارچ ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے مذاکرات کے لیے دی گئی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس ماہ کے بجائے مارچ کی سولہ تاریخ کو مذاکرات کی آخری تاریخ قرار دیا۔
اسرائیلی ریڈیو نے اسرائیلی سیاستدانوں کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اس ماہ کی سولہ تاریخ کو مذاکرات کی آخری تاریخ قرار دینا درست نہیں، مذاکرات کی حتمی تاریخ جنوری نہیں بلکہ مارچ کی سولہ ہے۔ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے موقف میں لچک لانے کی اپیل کی گئی ہے۔
صہیونی انتظامیہ کی جانب سے عمان میں جاری مذاکرات کی تاریخ میں توسیع کو رام اللہ اتھارٹی کے لیے ایک اور موقع پر فراہم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے گروپ چار سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس ماہ کی سولہ تاریخ سے قبل مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔
خیال رہے کہ آج عمان میں سولہ ماہ کے تعطل کے بعد شروع ہونے والے مذاکرات کا تیسرا دور ہو رہا ہے۔