قابض اسرائیلی حکام نے بھوک ہڑتالی قیدی سامر عیساوی کی والدہ کو دوسری مرتبہ سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
قیدی کی بہن شیرین کے مطابق ان کی والدہ تیونس میں قیدیوں کی حمایت کے لئے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ قابض حکام کو ڈر ہے کہ ان کی والدہ اپنے بیٹے کا معاملہ کہیں دنیا کے سامنے نہ بتا دیں۔
شیرین جو پیشہ کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں کہتی ہیں کہ قابض حکام اس بات سے بھی ڈرتے ہیں کہ ان کی والدہ اسرائیل کے فلسطینی لوگوں خصوصا قیدیوں کے خلاف وحشیانہ رویے کے بارے میں دنیا کو آگاہ کر دیں گی۔
بشکریہ:مزکزاطلاعات فلسطین
