دو فلسطینی طالبات کو یوکرائن سے وطن واپسی پر اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والی لڑکیوں کے والد نے بتایا کہ دونوں بہنیں یوکرائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔
کے والد نجیب التمیمی نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان بائیس سالہ بیٹی یاسمینہ اور تیئس سالہ زنیا یوکرائن سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کر کے مغربی کنارے میں اپنے گاؤں الخلیل آ رہی تھیں کہ انہیں دریائے اردن کے مقام کرامے پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔
نجیب التمیمی کے مطابق سرحدی گذر گاہ پر اسرائیلی فوجیوں نے ان کی بیٹیوں کی گرفتاری کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ان کی بیٹیاں گزشتہ چھے برسوں سے یوکرائن میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں نجانے صہیونی فوجیوں نے انہیں کیونکر حراست میں لیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
