اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوبی علاقےعرابہ اور کفر راعی پر دھاوا بول کر دو شہریوں کو یہودی بستی ’’مابو دوتان‘‘ کے قریب پائے جانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
کیٹگری سی کے ہی ایک علاقے کفر راعی میں بھی اسرائیلی خفیہ اداروں نے متعدد افراد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔
مقامی ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیوں کے ہمراہ شہری انتظامیہ کے مینجمنٹ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے بلدہ عرابہ پر دھاوا بولا اور دو گھروں میں گھس کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اور مالکان کو گھر گرا دینے کے نوٹسز تھما دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ جن شہریوں کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے وہ سلیمان خلیل الفاری اور فواز ابراھیم الفاری ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نےقریبی علاقے بلدہ کفر پر بھی دھاوا بولا اور 23 سالہ محمد فضل یحیی اور 22 سالہ غازی فواز ساری کو گھر خالی کرنے کے حکمنامے دیے۔

