مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی افریقا کے وزیر نے 25 سے 28 اپریل کے درمیان فلسطین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم صہیونی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں جنوبی افریقا کے قونصل خانے کو بتایا گیا ہے کہ تل ابیب وزیر کو مغربی کنارے یا فلسطین کے کسی دوسرے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دےگا۔
اسرائیلی فوج کے اس اقدام پر فلسطین پیپلز پارٹی کی جانب سے سخت مایوسی اور غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ہر اس شخص کو فلسطینیوں سے دور کرنے کی کوشش کررہا ہے جو مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی افریقا کے وزیر کو فلسطین میں داخلے سے روکنا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت ہے۔ اسرائیل کے اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام سے جنوبی افریقا کے فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی موقف میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
