اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاریاں اور ان کی املاک کو منہدم کرنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے الخضر ٹاؤن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی کسانوں کی زرعی تعمیرات کو منہدم کرڈالا ہے۔
یہودی آباد کاری مخالف قومی کمیٹی کے ڈائریکٹر احمد صلاح نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی بڑی تعداد نے آج الحابون کے علاقے میں کسانوں کی زیر ملکیت زرعی تعمیرات کو منہدم کر ڈالا ہے۔ یہ تعمیرات یہودی بستی ’’دانیال‘‘ اور ’’آل عازر‘‘ کے قریب واقع تھیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے یطا ٹاؤن کے وسط میں سکیورٹی سخت کردی اور فلسطینی نوجوان مسافروں کو روک کر ان سے تفتیش کرنا شروع کردی۔ اس دوران کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
