• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے برطانوی صحافی کو مغربی کنارے کے دورے سے روک دیا

اتوار 26-10-2014
in فلسطین
0
plf britishjournalist
0
SHARES
0
VIEWS

 اسرائیل نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ صحافی اور بین الاقوامی جرنلسٹ یونین کے سابق سیکرٹری جنرل ’’ایڈن وائٹ‘‘ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آنے سے روک دیا ہے۔

 

مرکز اطلاعت فلسطین کے مطابق ایڈن وائیٹ کو مغربی کنارے میں انسٹیٹیوٹ ایپلائیڈ سائنس ریسرچ سینٹر کی جانب سے ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ وہ اس تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پہنچے جہاں انہیں اسرائیل کی ایک سرکاری فضائی کمینی کے طیارے پر بن گوریون ہوائی اڈے پہنچنا تھا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے برطانوی ہوائی اڈے کے حکام کو بتایا گیا کہ وہ طیارے میں کسی ایسے شخص کو سوار نہ ہونے دیں جو فلسطین کے کسی دوسرے شہرمیں جانے کا ارادہ رکھتا ہو۔ اس فیصلے کے بعد ایڈن وائیٹ کو ہیتھرو ہوائی اڈے ہی پر روک لیا گیا ہے۔

ائڈن وائیٹ کو بتایا گیا کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے مقبوضہ فلسطینی اراضی کی طرف آنے والے غیرملکی مہمانوں کی چھان بین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اللد ہوائی اڈے کے ذریعے کوئی بھی غیرملکی مقبوضہ مغربی کنارے میں نہیں جا سکتا ہے۔ اس لیے وہ سفر کی زحمت نہ کریں۔

فلسطین کے نیشنل پریس کلب نے اسرائیلی حکام کی جانب سے برطانوی مہمان کو مغربی کنارے میں داخلے سے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی گھنائونی سازشوں کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔ پریس کلب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ کوئی غیرملکی اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم آگاہی حاصل کر سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.