مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے کئی شہروں کو اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ بجلی کی مقدار کم اور بعض مقامات پر بالکل بند کر دی گئی ہے۔
صہیونی حکومت کی جانب سے بجلی کی بندش سے غرب اردن کا شہر جنین اور اس کے مضافات کے کئی دیہات میں پچھلے چار روز سے بجلی بند ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش کے نتیجے میں شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جنین شہر میں الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک ذریعے نے پی آئی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے جنین کو فراہم کردہ بجلی کی مقدار 125 سے کم کرکے 100 اور بعض مقامات پر 50 ایمپیر کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیفا اور جنین شاہراہ پرنصب کی گئی بجلی کی لائن سے بجلی کی سپلائی مسلسل معطل ہے۔ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں سے بجلی کاٹنے کے بعد غرب اردن، بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں قائم یہودی کالونیوں کو فراہم کر دی ہے تاکہ انہیں برف بار اور سردی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین