قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات گئے مقبوضہ بیت المقدس میں کام کرنے والے مرکز حقوق فلسطین میں کام کرنے والے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے حالیہ گرفتاری قبل ازیں دو دیگر شہریوں کی گرفتاری کی پردہ پوشی کے لیے کی ہے۔
سنہ 1967ء سے اسرائیلی زیر تسلط مشرقی القدس کے مرکز وادی حلوہ نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے مرکز کے ڈائریکٹر جواد صیام، فوٹو گرافر احمد صیام اور تحقیق کار محمود قراعین کو گرفتار کر لیا ہے۔
مرکز نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کے قریب ایک لڑکے مجد حماد کو گرفتار کر کے موقع پر موجود تمام جرنلسٹس کواس کی کوریج سے روک دیا تھا، تاہم مرکز کے عملے کی جانب سے صہیونی احکامات کی خلاف ورزی کی بنا پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

