• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے القدس میں ایک فلسطینی گھر مسمار کر دیا

منگل 04-12-2012
in فلسطین
0
plf huse distruct
0
SHARES
2
VIEWS
 
 

اسرائیلی انتظامیہ کے بلڈوزروں نے منگل کی صبح الطور کالونی میں بغیر منظوری تعمیر کے الزام میں ایک فلسطینی گھر کو مسمار کر دیا

۔اسرائیلی انتظامیہ کے اہلکاروں نے اس دوران انہدامی کارروائی کی تصاویر لینے والے القدس کے ایک فوٹو گرافر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔القدس کے مقامی افراد نے ”مرکز اطلاعات فلسطین” کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزروں نے الطور کالونی میں 90مربع میٹر کی مسافت پر واقع ایک دو منزلہ گھر کو منہد م کردیا، انتظامیہ کا کہنا ہیکہ گھر کے مالک محمد ابو ھوی نے گھر کی تعمیر کے لیے بلدیہ سے منظوری نہیں لی۔ اس دوران اہل علاقہ نے بلدیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اورعلاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔اسی دوران القد س کے ایک صحافی علی دوانی کو گھر کو گرانے کے عمل کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا، علی دوانی کو ھداسا عین کارم ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہ القدس میں پال میڈیا نامی خبر رساں ایجنسی کے لیے کام کرتا تھا۔دوسری جانب نابلس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے الطویل گاؤں پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کے زیر استعمال متعدد تعمیرات کو منہدم کردیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے اس علاقے کو ممنوعہ عسکری علاقہ قرار دیکر یہ کارروائی کی۔ گاؤں کے باسیوں نے اسرائیل کی اس کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ اسرائیلی فوجی عہدیدار مسلسل اس علاقے کا دورہ کر رہے تھے اور آج اچانک انہوں نے انہدامی کارروائی شروع کردی۔

 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.