اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے بیت اولا ٹاؤن میں متعدد زرعی تعمیرات اور زرعی کنووں کو منہدم کر دیا ہے۔ صہیونی اہلکاروں نے فلسطینیوں کی ان تعمیرات کو نسلی دیوار کی مظہر دیوار کے قریب ہونے کے بنا پر مسمار کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کو 1948ء کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) سے علیحدہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ دیوار تعمیر کر رکھی ہے۔
بیت اولا ٹاؤن کے بلدیاتی سربراہ محمد العملہ نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے عودہ العملہ کی زیرملکیت پانی کے ذخائر کو منہدم کردیا اور ایک کالونی میں بجلی کے یونٹ اور بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو بھی مسمار کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے کافی عرصے پہلے سے اس علاقے کے رہائشیوں کو اپنی تعمیرات خود منہدم کرنے کا کہ رکھا تھا لیکن انہوں نے اس صہیونی حکم نامے کو ماننے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد صہیونی بلدیہ خود حرکت میں آگئی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلساطین