• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نےشدت پسند تنظیم کو بیت المقدس میں’’فلیگ مارچ‘‘ کی اجازت دے دی

پیر 27-04-2015
in فلسطین
0
plf flag-march
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے ایک انتہا پسند یہودی گروپ کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کا پرچم لہراتے ہوئے’’فلیگ مارچ‘‘ کی اجازت دے دی ہے۔ یہودی تنظیم کے جلوس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں تعینات اسرائیلی پولیس نے بھی شہر کی ایک مشرقی کالونی میں ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سےیہودی تنظیم کو ایک جلوس نکالنے کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ پولیس یہودی فلیگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ یہودی تنظیم ہرسال بیت المقدس میں ’’فلیگ مارچ‘‘ کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ ایک اشتعال انگیز جلوس ہوتا ہے جس میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ نعروں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کےخلاف تشدد کے استعمال کے مطالبات کیے جاتےہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے فلیگ مارچ کے دوران مشرقی بیت المقدس میں مارچ کے راستوں میں فلسطینیوں کے بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب یہودی تنظیموں نے حسب سابق اس سال بھی مارچ کے دوران اشتعال انگیز طرزعمل اختیار کرنے اورفلسطینیوں کے لیے مردہ باد کے نعروں کے ساتھ عالم اسلام کی عظیم شخصیات حتیٰ کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ انداز اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال بھی یہودی تنظیموں کے زیراہتمام بیت المقدس میں ہونے والے فلیگ مارچ میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی دکانداروں کی دکانوں پاور گھروں پربھی حملے کیے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.