مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس نام نہاد تعلیمی کورس میں یہودی خواتین کو صہیونی خرافات کے مطابق یہ بھی بتایا جائے گا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ یہودیوں کا ہیکل سلیمانی قائم کیا جانا کتنا اہم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کورس مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قائم "کریات اربع” یہودی کالونی میں جاری ہے۔ اگلے مراحل میں اسے دوسری یہودی کالونیوں تک پھیلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کریات اربع میں جاری کورس میں بڑی تعداد میں یہودی خواتین حصہ لے رہی ہیں۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ یہودی خواتین کے لیے مذموم ہیکل سلیمانی کے حوالے سے جاری کورس میں معروف انتہا پسند یہودی ربی انہیں لیکچر دیتے ہیں۔ ان میں بیت المقدس کے ریفکا شمعون خاص طور پر پیش پیش ہیں۔ وہ ہیکل سلیمانی کے حوالے سے صہیونیوں کی من گھڑت کہانیوں اور افسانوی واقعات کو بیان کرنے کے ماہر سمجھے جاتےہیں۔ اس کے علاوہ یہودی کے لیے ہیکل کی اہمیت کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب قبلہ اول کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم اقصیٰ فاونڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے سنگین نتائج سامنے اسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی خواتین کے لیے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے حوالے سے تعلیمی کورس کا اہتمام کوئی نئی بات نہیں۔ یہ بھی یہودیوں کو قبلہ اول کے خلاف اکسانے کا ایک نیا صہیونی حربہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
