مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے بعد پورے خطے کا مستقبل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست موقع سے فائدہ اٹھا کر فلسطین میں صیہونی بستیاں تعمیر کررہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے معاہدوں کے بعد عالمی برادری کو فلسطینیوں کے مطالبات پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا،مگر فلسطینیوں پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے جارحانہ اقدامات کے دباؤ میں لانے کے ساتھ امریکا سمیت دوسرے ممالک نے فلسطینیوں کی امداد بند کی جانے لگی ہے۔امریکی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کو تمہاری امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔ تمہاراÂ مکروہ اور خطرناک عزائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو مسلسل پسپائی پر مجبور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں جنونی انداز میں صیہونی بستیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ صیہونی بستیوں کی تعمیرفلسطین کی آزادی کی راہ روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔