• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مغربی کنارے پر قبضہ برقرار رکھے گا: موشے یعلون

بدھ 01-10-2014
in فلسطین
0
plf keepoccupy
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا ہے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود یہودی کالونیوں کو خالی کرنے سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اپنے مطالبات کو وہاں تک نہ لے جائیں جہاں انہیں پورا کرنے میں مشکل ہو جائے۔ موشے یعلون نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب وزیراعظم نیتن یاھو نے تجویز دی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن بقائے باہمی کے قیام کے لیے عرب ممالک کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تل ابیب میں‌ نیشنل اسٹریٹیجک اسٹدی سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے سے یہودی بستیوں کو ختم یا خالی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو بھی یہودیوں سے خالی کر دیا تو یہ علاقہ بھی غزہ کی طرح دہشت گردی کا مرکز بن جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے یا غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے ہوائی اڈوں بالخصوص بن گوریون کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فضائی سروس کی روانی کا عمل ہرصورت میں ‌یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کا خلل قابل بردشت نہیں‌ ہو گا۔
مسٹر یعلون کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے مفاہمت اور امن کی شرائط اب تبدیل ہو گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں آنے والی مسلسل تبدیلیوں‌ کے بعد اب پرانی باتیں قصہ ماضی بن گئیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ 20 سال قبل طے پائے معاہدوں کو نئے انداز میں طے کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ترجمان اوفیر جندلمن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم آج بدھ کو امریکی صدر باراک اوباما سے وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کریں ‌گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرق وسطیٰ ‌میں جاری کشیدگی اور تغیرات اور اس کے اسرائیل کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.