مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر شیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ یروشلم میں مقدس مسجد اقصیٰ پر پورا قبضہ جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔
قابض اسرائیلی حکام نے بکیرات کے مسجد اقصیٰ داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابض حکام کی اسی نیت کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ انہوں کہا کہ قابض حکام 1967 سے کافی کوششوں کے باوجود مسجد پر اپنا قبضہ جما نہیں سکے۔
بکیرات نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام مسجد پر اردن کی مذہبی اور انتظامی حاکمیت کو ختم کرنے میں کوشاں ہیں۔ نیز اسلامی اوقاف کے کام میں صہیونی حلقے رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
