• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل قبلہ اول کی قیمت پر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے: مفتی اعظم فلسطین

جمعہ 12-12-2014
in فلسطین
0
plf politicalaims
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین اور دیارمقدسہ کے مفتی اعظم اور ممتازعالم دین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں مسلمانوں کے قبلہ اول کی قیمت اپنی اپنی انتخابی مہم چمکانے اور یہودی انتہا پسندوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل میں انتخابی مہم جاری ہے۔ اس دوران یہودی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسجد اقصی اور فلسطین میں مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات کے حوالے سے نہایت نازیبا اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد صرف انتہا پسند یہودی آباد کاروں کا زیادہ سے زیادہ ووٹ کا حصول ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ پر یلغار، مقدس مقام کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر اور آئے روز یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول میں داخلے کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں جس کی تمام ترذمہ داری صہیونی حکومت پرعاید ہو گی۔

مفتی اعظم فلسطین نے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا کچھ وقت دفاع قبلہ اول کی خاطر مسجد اقصیٰ میں گذارنے کی کوشش کریں تاکہ ناپاک صہیونیوں کو مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام پردست درازی کا موقع نہ مل سکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.