اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غزہ کی مشرقی سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔ جحرالدیک ٹاؤن کے مشرقی جانب موجود صہیونی فورسز نے ٹاؤن کی زرعی اراضی پرغارت گری کی تاہم اس حملے میں کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا۔
گولہ باری کے بعد صہیونی فوج کی متعدد گاڑیاں ٹاؤن میں داخل ہوگئیں۔ الکامیرا فوجی اڈے سے غزہ میں داخل ہونے والی فوج کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گردش کرتے رہے جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال آٹ روز تک غزہ پر بمباری کے بعد اکیس نومبر کو اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے ساتھ سیز فائر معاہدہ کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے اب تک صہیونی فورسز اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتی چلی آرہی ہیں۔ اکیس نومبر کے بعد درجنوں پرغزہ میں دراندازی اور گولہ باری کی گئی جس میں اب تک پانچ فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اور گرفتار ہو چکےہیں۔ ادھر اسرائیل نےغزہ کے مغربی ساحل سے چالیس کے قریب ماہی گیروں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
