• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل فلسطین کی تمام مقدسات کو نقشے سے مٹانا چاہتا ہے:خطیب مسجد اقصیٰ

بدھ 27-06-2012
in فلسطین
0
plf sabri
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر عکرمہ صبری نے قبلہ اول کےخلاف ایک نئی صہیونی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

صہیونی حکومت فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات کو نقشے سے ختم کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قابض یہودیوں کا ہدف صرف بیت المقدس یا مسجد اقصیٰ نہیں بلکہ فلسطین بھر کی تمام مقدسات اور مسلمانوں کے مذہبی مراکز اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

اردن کے اخبار‘‘الدستور’’ کو انٹرویو میں شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور فوج کے علاوہ فلسطینیوں کے مقدس مقامات پر حملوں کی سازش میں یہودی آباد کار بھی پیش پیش ہیں۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں بیت المقدس کے تاریخی دروازے ‘‘باب العامود’’ کے قریب ایک قدیم دینی مدرسے کی مسماری بھی ہے، جس کے انہدام میں صہیونی ریاست اور یہودی آباد کار دونوں ملوث ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ شروع دن سے یہودیوں کے نشانے پر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قابض حکومت اور یہودی آباد کاروں کی انتہا پسند تنظیمیں آئے روز قبلہ اول کےخلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ اسرائیلیوں کی ان سازشوں کے سد باب کے لیے مسلمانوں کا مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضر رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو تنہا نہ چھوڑیں ورنہ صہیونی بھڑیئے اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ منگل کے روز قابض یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب العامود میں محکمہ اوقاف کےزیرانتظام تین دکانوں کی مسماری بھی فلسطینی مقدسات کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کا حصہ ہے۔ قبلہ اول کے خطیب کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کار اور حکومت اصرار کے ساتھ بیت المقدس کی اسلامی اور مذہبی شناخت کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ قبلہ اول کو یہودیوں کی دست رست سے بچانے اور اس کی تاریخی اسلامی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے عالم اسلام کو منظم حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالم اسلام بالخصوص عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کو خبردار کیا کہ وہ قبلہ اول اور فلسطین کی تمام مقدسات کے خلاف ہونے والی صہیونی سازشوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.