خلیجی ریاست قطر کے سربراہ الشیخ تمیم بن حمد نے اسرائیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرعائد پابندیاں فوری طورپر ختم کرتے ہوئے مقبوضہ عرب شہروں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ بند کردے۔ انہوں نےعرب لیگ کے فورم سے فلسطینیوں کی حمایت میں کیے گئے فیصلوں پرعمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امیر قطر نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ برقراررکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ صہیونی ریاست کی جانب سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کےنتیجے میں غزہ کی پٹی میں اقتصادی، سماجی اور سیاسی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے اور فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا تو عالمی برادری کو اس کے لیے حرکت میں آنا چاہیے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
