• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی خفیہ سرنگوں سے خائف

جمعرات 18-09-2014
in فلسطین
0
plf secrettunnels
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے کھودے گئے زمین دوز مورچے اور سرنگیں خوف کا ایک بھوت بن کرصہیونی فوج کا پیچھا کررہی ہیں۔ صہیونی فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس طرح فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کا ایک جال بچھا رکھا ہے، اسی طرح مغربی کنارے میں بھی خفیہ سرنگیں ہوسکتی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ایک سینیر افسر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی اس امر کا کھلا اعتراف کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ایک سال سے مغربی کنارے میں جو ہل چل ہو رہی ہے وہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ غزہ کی پٹی کی طرح فلسطینی مزاحمت کار مغربی کنارے میں بھی سرگرم ہونا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس مقصد کے لیے زمین ہموار کرنا شروع کردی ہے۔ عین ممکن ہے مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کی سرنگوں اور زمین دوز مورچوں کی طرح یہاں بھی سرنگیں کھود رکھی ہوں۔

صہیونی فوج افسر کا کہنا تھا کہ اگر مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کارروائیاں شروع کی تو اس کے نتیجے میں یہودی آباد کار سب سے زیادہ متاثر ہوں گے کیونکہ بہت سی کالونیوں کے گرد کوئی مضبوط حفاظتی دیوار بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کسی اسرائیلی فوجی افسر کی جانب سے مغربی کنارے میں سرنگوں کی موجودگی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرگرمیوں سے متعلق یہ پہلا اعترافی بیان نہیں بلکہ صہیونی فوج ماضی میں بھی اس طرح کے خدشات کا برملا اظہار کرتی رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.