فلسطینی تنظیم تحریک احرار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر نئے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس طرح کے کسی بزدلانہ حملے سے فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے کے راستے سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔
تحریک احرار کی جانب سے اتوار کے روز ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر کسی قسم کی غارت گری کی تو اس کے بھیانک نتائج کا ذمہ دار بھی وہی ہو گا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب تمام فلسطینی تنظیمیں غزہ پر پانچ روزہ صہیونی جارحیت میں درجن سے زائد افراد کی شہادت کے باوجود اس کے ساتھ کیے گئے اپنے امن معاہدے پر عمل درآمد کر رہی ہے، کسی قسم کا صہیونی حملہ ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتا ہے۔
تحریک احرار نے یہ بیان گزشتہ رات غزہ پر کی گئی اسرائیل کی تازہ بمباری میں دو فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے رد عمل میں دیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین