• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل غزہ میں شہری املاک، فلاحی اداروں پر حملوں میں ملوث

ہفتہ 21-06-2014
in فلسطین
0
plf citizen
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت داخلہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج دانستہ طور پر غزہ کی پٹی میں فلاحی اداروں کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان زیاد البزم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے تازہ فضائی حملوں میں انفرااسٹرکچر، کارخانوں، ورکشاپوں اور فلاحی اداروں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دودھ کی ایک فیکٹری کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں فیکٹری تباہ ہو گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہری مفادات کو نشانہ بنائے جانے سے بچوں اور عام شہریوں میں سخت خوف پایا جا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان نے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی فوج کے مظالم کا نوٹس نہ لینے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ عالمی برادری نے فلسطینیوں کے حوالے سے اپنے حصے کا کام کرنے میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.