رپورٹ کے مطابق القدس بریگیڈ نے اپنی ویب سائیٹ پرایک فوٹیج پوسٹ کی ہےجس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بمباری اور گولہ باری کے ساتھ ساتھ تنظیم کا رد عمل بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
فوٹیج میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اور اس کا عسکری ونگ صہیونی فوج کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
القدس بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعض شواہد بھی دکھائے گئے ہیں۔ ایک منظر میں مشرقی غزہ کے اندر سے ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو گذرتے دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی فوجیوں اور روسی ساختہ مالکونا نامی اسلحہ اٹھائےدکھایاگیا ہے۔
آخرمیں القدس بریگیڈ نے عربی اور عبرانی زبانوں میں صہیونی فوج کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جارحیت سے باز آجائے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔
