• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل سے ویزہ لےکر مسجد اقصیٰ کی زیارت کا کوئی جواز نہیں: اسلامک فرنٹ

جمعرات 07-05-2015
in فلسطین
0
plf no-justification
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت ’’اسلامک ایکشن فرنٹ‘‘ نے کہا ہے کہ جب تک بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے میں ہیں اس وقت تک قبلہ اول کی زیارت کرنا شرعا جائزنہیں ہے، کیونکہ اسرائیل سے ویزہ حاصل کرکے قبلہ اول کی زیارت کا مطلب مسلمانوں کے مقدس مقام اور بیت المقدس شہر پراسرائیل کا ناجائز قبضہ تسلیم کرنا ہے۔

مرکزاطلاعاات فلسطین کے مطابق اسلامک ایکشن فرنٹ کی سپریم کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے ویزہ لے کر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی زیارت کا کوئی شرعی جواز نہیں۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنے کے مترادف ہوگا۔ اس سے لوگوں میں ایک غلط روایت پڑ جائے گی اور وہ اسرائیلی قبضے کو تسلیم کرنے لگیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مذہبی سرپرستی اردنی حکومت کے پاس ہے، لیکن بیرون ملک سے کوئی بھی مسلمان اردن کی حکومت کی اجازت سے نہیں بلکہ اسرائیل کی اجازت سے قبلہ اول میں آسکتا ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر مسجد اقصیٰ کا متولی اردن ہے تو اسرائیل سے اس کی اجازت کیوں لی جاتی ہے۔ کیا یہ اسرائیل کے مسجد اقصیٰ پر غیرقانونی تسلط کو تسلیم کرنے کی کوشش نہیں ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ اسرائیل کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سے مسلمان مسجد اقصیٰ کی زیارت کو پہنچیں۔

خیال رہے کہ اردن کی مذہبی جماعت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے دنیا بھرکے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی زیارت کے لیے زیادہ سے زیادہ بیت المقدس آئیں۔ مصر کی جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے بھی فلسطینی اتھارٹی کے موقف کی حمایت کی ہے تاہم اس حوالے سے فلسطین اور عالم اسلام میں مختلف آراء پائی جا رہی ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی اپیل کے باوجود مسجد اقصیٰ کی زیارت کے مطالبے کو زیادی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.