• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی تباہ کن ثابت ہوگی: عوامی محاذ

منگل 08-04-2014
in فلسطین
0
plf dialoge
0
SHARES
0
VIEWS

عوام محاذ برائے آزادی فلسطین نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رام اللہ اور تل ابیب کے درمیان نام نہاد مذاکرات کی بحالی سے فلسطینی عوام کو مزید مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے سینیئر رکن کائد الغول نے غزہ کی پٹی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کو مزید وسعت دینے کا کوئی جواز نہیں۔ ہم جتنے بھی مذاکرات کریں گے اسرائیل ہمیں تنہا کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق دبانے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی صہیونی ریاست اور امریکی دباؤ کا شکار ہے۔ اتھارٹی مذاکرات کو وسعت دینے سے قبل ہمیں بتائے کہ نو ماہ میں کیا حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی صہیونی ریاست اور امریکیوں کے دباؤ اور لالچ میں آنے کے بجائے وطن کی آزادی کے لیے مسلح جدو جہد اور قومی وحدت کی طرف واپس لوٹے۔

کائد الغول کا کہنا تھا کہ پیر کے روز بھی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، لیکن وہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے تھے۔ اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ مذاکرات کا عمل معطل ہوچکا ہے لیکن فلسطینی اتھارٹی اب بھی امریکا اور اسرائیل کے دباؤ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے  104  فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کرنےکے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاری مکمل طور پر روکنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے مذاکرات کے دوران عالمی اداروں سے رجوع نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن فلسطینی اتھارٹی نے  15 عالمی اداروں میں شمولیت کی درخواست دی ہے۔ اسرائیل کی یہودی توسیع پسندی جاری ہے اور وعدے کے مطابق فلسطینیوں کی ایک چوتھائی تعداد کا رہا کیا جانا باقی ہے۔ اس سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نو مہینے سے جاری مذاکرات کے مشق ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.