یورپی یونین کے رام اللہ اور القدس میں بھیجے گئے نمائندوں نے اسرائی کی جانب سے مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینی تنظیموں، بالخصوص تجارتی یونینز
کی لگائی گئی پابندی میں توسیع کے فیصلے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بین کی گئی تمام تجارتی و دیگر تنظیموں کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین نے ترجمان اور مبعوث نمائندوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کام کرنے والی فلسطینی تنظیموں پر پابندی کو گیارہ سال بیت چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان سب پر سے پابندی ہٹا لی جائے تاکہ اہالیان القدس کے رہائشیوں کی خدمت کی جا سکے۔ یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر پابندی کو جاری رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیلی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
