• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل بھوک ہڑتالی قیدی خضرعدنان کو قتل کرنا چاہتا ہے:اہل خانہ کا الزام

بدھ 08-07-2015
in فلسطین
0
plf wants-to-kill
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی جیل میں دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی قید خضر عدنان کے اہل خانہ نے الزام عاید کیاہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور فوجیوں نے عدنان سے گلو خلاصی کے لیے اسے قتل کرنے کامنصوبہ تیار کیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتالی اسیر عدنان کے اہل خانہ نے منگل کے روز جنین شہر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی جانب سے بھوک ہڑتالی قیدی کی حالت بگڑنے کے باوجود اس کا طبی معائنہ نہیں کرایا گیا۔ طبی معائنے میں کوتاہی دراصل ایک سازش کا حصہ تھی جس کا مقصد خضر عدنان کو بھوک ہڑتال کے دوران جان سے مارنا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال کے بعد خضر الرملہ جیل میں رکھا گیا جہاں بنیادی ضرورت کی کوئی ایک سہولت بھی اسے میسرنہیں تھی۔ کئی روز تک بنیادی سہولیات سے محروم بھوکے پیاسے خضرعدنان کی جان بلب ہوگئی تھی اگر انسانی حقوق کے ادارے واویلا نہ کرتے تو صہیونی حکام عدنان کو اسپتال منتقل نہ کرتے کیونکہ وہ اسے بھوک ہڑتال ہی میں مارنے کا عزم کرچکے تھے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ الرملہ جیل سے "عساف ھعرفہ ” اسپتال منتقل کیاگیا۔ اسپتال میں چند دن گذارنے کے بعد انہیں دوبارہ جیل لے جایا گیا۔ جیل منتقلی کے بعد دوبارہ ان سے تمام سہولتیں چھین لی گئیں۔ دوبارہ حالت بگڑنے کے بعد اسیر کو جنوبی تل ابیب میں واقع کابلان اسپتال لے جایا گیا ہے۔

گھروالوں کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے اتوار کے بعد سے اب تک عدنان کو ناک کے ذریعے 1000 ملی لیٹر گلوکوز اور دیگر مائع ادویات دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ خضرعدنان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر سے ہے اور وہ اسلامی جہاد کے اہم رہ نما ہیں۔ انہوں نے مئی کے پہلے ہفتے میں اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ بھوک ہڑتال اب 56 دن میں جاری ہے۔ صہیونی حکام نے حال ہی میں انہیں زبانی طورپر رہائی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ انہیں تحریری ضمانت فراہم کرے کہ وہ آئندہ انہیں انتظامی حراست میں نہیں رکھیں گے تاہم اسرائیلی فوج نے تحریری ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.