• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل باقی رہنے کے لیے وجود میں آیا،زوال کے حامی نہیں: محمود عباس

بدھ 29-08-2012
in فلسطین
0
plf mehmod abbas1
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے مذہبی پیشواؤں اور یہودی ربیوں کے ایک وفد نے میخائل مالکیئور کی قیادت میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ان کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قائم ہیڈ کواٹر میں ملاقات کی۔

یہودی ربیوں کے وفد میں میناحیم ژومان اور فلسطینیوں کے قتل کی حمایت میں مشہور ربی عوفادیا یوسف کا فرزند بھی شامل تھا۔ اسرائیل کے ٹی وی2 کی رپورٹ کےمطابق یہودی ربیوں کے وفد اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور قیام امن کے لیے جاری مساعی پر بات چیت ہوئی۔ ٹی وی نے ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ صدر محمود عباس نے یہودی ربیوں کے نمائندہ وفد سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے مخالف نہیں ہیں کیونکہ اسرائیل قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے تاہم اسرائیل کا وجود فلسطینی ریاست کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کو ‘‘حشرات الارض’’ کہہ کر ان کے قتل کے حق میں فتوے بازی کرنے والے صہیونی ربی‘‘عوفادیا یوسف’’ سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ حالانکہ عوفادیا کے فلسطینیوں کے بارے میں ریمارکس کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ یہودیوں کے مذہبی رہ نماؤں کے وفد اور فلسطینی صدر کے درمیان ہوئی بات چیت میں مذاہب کے درمیان مکالمے کی مساعی جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے تمام ادیان بالخصوص آسمانی مذاہب کے پیروکارں کے درمیان بات چیت کا تسلسل ناگزیر ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.