(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی میزائل دفاعی ایجنسی کے تعاون سے جدید ترین ایرو 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی وزارت جنگ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی وزارت برائے جنگ اور امریکی میزائل ڈیفنس آرگنائزیشن نے بدھ ، 12 اگست، صبح 11 بجکر 45 منٹ پر ایرو 2 انٹرسیپٹر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل طویل فاصلے سے سطح سے سطح پر ہر طرح کا روایتی وار ہیڈ لے جانے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔