• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘اسرائیل امریکی سرپرستی میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے’

پیر 17-02-2014
in فلسطین
0
plf involve
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور عوامی محاذ برائے انسداد ناکہ بندی  کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں امریکا بھی برابر کا قصور وار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرامریکا کی سرپرستی حاصل نہ ہو تو اسرائیل کی اتنی جرات نہیں کہ وہ فلسطینی شہریوں میں یہودی بستیاں تعمیر کر سکے، بیت المقدس کو یہودیائے یا مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں کر سکے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک بیان میں جمال الخضری کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیل کے تمام توسیعی منصوبوں پرعمل درآمد کے لیے واشنگٹن کی تل ابیب حکومت کو مکمل حمایت اور تائید حاصل ہے۔ اس کے علاوہ عالم اسلام کی لاپرواہی اور عرب ممالک کا اپنے سیاسی معاملات میں الجھاؤ اسرائیل کو فلسطین میں من مانی کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

فلسطین رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سنگین صہیونی سازشیں روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ بیت المقدس اسرائیل کا خاص ہدف ہے اور قابض دشمن شہر کے اسلامی تہذیب وتمدن کا نقشہ مٹانا چاہتا ہے۔ بیت المقدس کو یہودیانا عالم اسلام کےخلاف سازش ہے کیونکہ بیت المقدس پر مستقل قبضہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے محروم کر سکتا ہے۔ اس لیے اسرائیل نے اس سازش پرعمل درآمد کے لیے طاقت کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر رکھے ہیں۔

 جمال الخضری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمنوں کے خطرناک عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ اسرائیل ایک سوچے سمجھے اور منظم منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے گردو پیش کھدائیاں کرا رہا ہے تاکہ قبلہ اول کی بنیادوں کو کمزور کیا جا سکے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

انہوں نے بیت المقدس کو اردن کی نگرانی سے نکالنے کے لیےصہیونی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قرار داد کی بھی مذمت کی اور کہا اسرائیل نہیں چاہتا کہ کوئی عرب ملک بیت المقدس کے اندر ہونے والی یہودی سرگرمیوں پر نظر رکھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.