• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل امریکا سے دفاعی تعاون کے ایک بڑے معاہدے کیلیے کوشاں

منگل 20-08-2013
in فلسطین
0
plf 20 agree
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے مرکزی بنک کے گورنر اسٹانٹلے فیچر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی حکومت کی جانب سے ریاست ہائے متحدہ امریکا پر فوجی تعاون کے ایک بڑے معاہدے کے لیے مسلسل دباؤ برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تل ابیب اپنے دیرینہ حلیف کی مدد سے دفاعی شعبے میں پائی جانے والی کمزوریوں اور اسقام کو دور کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے امریکا کو دفاعی تعاون کی کوئی بڑی ڈیل کرنا ہو گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی بنک کے گورنر کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع خود بھی امریکا سمیت بعض دوسرے ملکوں سے بڑے دفاعی معاہدوں کی کوششیں کر رہی ہے لیکن اس ضمن میں سب سے بڑی رکاوٹ رقوم کی کمی ہے۔ ملکی زرمبادلہ کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جس کے باعث کوئی بڑی ڈیل ہونا ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی فوج اور حکومت کی نظریں ایک مرتبہ پھر امریکا پر مرکوز ہیں۔ اسرائیل یہ چاہتا ہے کہ امریکا تل ابیب کوآئندہ دس سال تک دفاعی بجٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سالانہ 30 ارب ڈالرز کی فوجی امداد، اسلحہ اور دیگر جنگی آلات فراہم کرے تاکہ اسرائیل خطے میں اپنی فوجی بالادستی قائم رکھ سکے۔

مسٹر فیچر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو امریکا سے اسلحے کی ڈیل کرنے میں بہت جلدی ہے اور عجلت ہی میں فائدہ ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی حکومت اپنے دیرینہ اتحادی سے "ایف 22” جنگی طیاروں، جدید میزائل، راڈار سسٹم، لڑاکا ہیلی کاپٹر اور جنگی جہاز، فضاء میں طیاروں کو ایندھن سپلائی کرنے والے جہاز اور روسی ساختہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا تقاضا کر رہی ہے۔
أعلى الصفحة

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.