• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل القدس کو غرب اردن سے جدا کرنے کی سازش کا مرتکب قرار

اتوار 25-05-2014
in فلسطین
0
plf ocha
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے "اوچا” نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس اور مغربی کنارے کو ایک دوسرے سے علاحدہ علاحدہ کرنے کی سازش کررہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "اوچا” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت مشرقی بیت المقدس میں E1 سیکٹر میں غیرمعمولی تعمیرات کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کررہا ہے۔ گذشتہ انیس مئی کو صہیونی حکام نے مشرقی بیت المقدس میں کھجوروں کے حوالے سے مشہور سیکٹر "ج” میں چھ اہم مقامات الکسارہ، الخان الاحمر، متھاوش، مکب السمن، جبل
البابا اور العیزیزیہ میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں 13 مکانات مسمار کیے گئے جس کے نتیجے میں 23 بچوں سمیت 37 فلسطینی براہ راست اور 50 بالواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

اوچا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس کے سیکٹر "ج”  میں یہودی آباد کاروں کے لیے 18 تعمیراتی منصوبے روبہ عمل ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد 2800 یہودی آباد کاروں کو مشرقی بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے توسیعی منصوبوں کا مقصد مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے کے درمیان خلاء پیدا کرکے دونوں فلسطینی شہروں کو ایک دوسرے سے جدا کرنا ہے۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس کو جدا کرنے کے لیے پہلے ہی اسرائیل "معالیہ ادومیم” جیسے ایک بڑے توسیعی منصوبہ شروع کرچکا ہے۔ ان دونوں شہروں میں  سیکٹر سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور یہودی آباد کاروں کی تعداد بڑھانے کی سازش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.