• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق گروپ القیق کی وکالت سے دستبردار

منگل 23-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0415
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیل میں بلا جواز اور ظالمانہ انتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج بھو ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کی وکالت کرنےوالے انسانی حقوق کے گروپ کلب برائے اسیران نے اسرائیلی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف بہ طور احتجاج وکالت سے دستبرداری اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد القیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ القیق اس وقت کسی وکیل کے بغیر اسرائیلی فوجی اسپتال میں قید ہیں، کیونکہ صہیونی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں کلب برائے اسیران نے محمد القیق کی وکالت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے،

القیق کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ تین ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمد القیق کا اب صرف اللہ ہی حامی و ناصر ہوکیونکہ ان کی وکالت کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ فلسطینی تنظیم کلب برائے اسیران نے اسرائیلی ہٹ دھرمی کے بعد القیق کی وکالت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی محمد القیق کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت میں القیق کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے فلسطینی اداروں کی تجاویز پرکوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ صہیونی انتظامیہ القیق کی زندگی کو دانستہ طورپر خطرے میں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ عیسیٰ القراقع نے کلب برائے اسیران کی جانب سے القیق کا مقدمہ لڑنے سے انکار پربھی افسوس کا اظہارکیا اورصہیونی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کلب برائے اسیران کا فیصلہ صہیونی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ اسیران کی خاتون مندوب حنان الخطیب نے کہا ہے کہ القیق کی حالت مزید تشویشناک ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد القیق زیادہ تر بے ہوش ہیں اور انہیں دل کے دورے بھی پڑنے لگے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق گروپ القیق کی وکالت سے دستبردار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.