مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسلام پسند رہ نماؤں نے اسرائیل کی جانب سے جمعرات کی شب شہر میں کی جانے والی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔
صہیونی حکام نے اس مہم میں رکن اسمبلی مراد ابو البھاء کے معاون دفتر اور ان کے بھائی خالد ابو البھاء کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے گئے بیان میں فلسطینی ارکان نے کہا کہ اسرائیل نے گرفتاری آپریشن کے دوران گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ آپریشن شروع کرنے سے پہلے صہیونی حکام نے گھروں کا علی الصباح محاصرہ کیا۔
ارکان اسمبلی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کے گرفتار کردہ افراد بشمول ایم پی آفس کے ملازمین کو گزند پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی جائے گی۔ ابو البھاء کے اہل خانہ کے مطابق ان کے گرفتار بیٹے کو صہیونی حکام نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
