• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی کھدائیاں: مسجد اقصیٰ کے قریب مرکزی شاہراہ پر شگاف پڑ گئے

اتوار 16-03-2014
in فلسطین
0
plf road
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کی جانب سے قبلہ اول کی بنیادیں کمزور کرنے کی سازش کے تحت کی گئی زیرزمین کھدائیوں کے نتیجے میں قبلہ اول کے جنوب میں سلوان کے قریب شاہراہ وادی حلوہ میں جگہ جگہ  شگاف  پڑنے سے سڑک بیٹھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

مقامی مرکز اطلاعات رسانی کے ادارے ” وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پر وادی حلوہ روڈ میں جگہ جگہ شگاف  دیکھے گئے ہیں۔ یہ  شگاف  زیر زمین اسرائیل کی جانب سے کی گئی کھدائیوں کا نتیجہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تازہ بارشوں کے نتیجے میں سڑک پر دو میٹر چوڑا اور پانچ میٹر گہرا گڑھا پڑگیا ہے، جس کے بعد سڑک پرٹریفک کی آمد ورفت بھی معطل ہوگئی۔

خیال رہے کہ وادی حلوہ کی مرکزی شاہراہ  قدیم بیت المقدس اور سلوان قصبے کی مختلف کالونیوں کو باہم مربوط کرتی ہے اور یہ مسجد اقصیٰ کی جنوبی سمت میں بہت قریب واقع ہے۔ اس سڑک پر شگاف  پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئے ہیں بلکہ پچھلے کچھ عرصے سے اس نوعیت کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں اور یہ سڑک زیرزمین کھدائیوں کے باعث بیٹھ چکی ہے۔

وادی حلوہ مرکز اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے  کے روز بیت المقدس میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد سلوان مرکزی شاہراہ جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے۔ سڑک میں پڑنے والے  شگاف  دراصل زیرزمین ہونے والی کھدائیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ کھدائیاں اس لیے بھی خطرناک ہیں کیونکہ ان کا اصل مقصد آثار قدیمہ کی تلاش نہیں بلکہ مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی سازش ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.