اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائی کے دوران الطور کالونی سے کم سے کم پانچ فلسطینی بچے گرفتار کرکے حراستی مراکز منتقل کردیے ہیں۔ حراست میں لیے گئے بچوں پر یہودی آبادکاروں پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران بیت المقدس کی الطور کالونی کے رہائشی فلسطینی بچے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ان کی نشاندہی کے بعد انہیں حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کم عمر ہونے کے باوجود صہیونی حکام نے پانچوں بچوں کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے پراسیکیوٹر جنرل کی عدالت میں پیش کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
