مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس اہلکاروں نےبیت المقدس سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جہاد اور سماح غزاوی کو گذشتہ روز مسجد اقصیٰ سے باہرنکلتےہوئے حراست میں لیا اورانہیں "القشلہ” تفتیشی سینٹر لے جایا گیا۔ شام کو انہیں رہا کردیا گیا ہے انہیں کہا گیاہے کہ وہ پندرہ دن کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوسکتی ہیں۔
دونوں خواتین پرمسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے اور یہودی آباد کاروں کی آمد کے موقع پر ان کے خلاف نعرے لگانے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔
ادھرکل بدھ کے روز یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت کا تانتا بندھا رہا۔ یہودیوں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئی اور دیر تک مذہبی رسومات کی ادائی کا سلسلہ جاری رکھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
