اسرائیلی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس سوموار کو مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے شروع ہوگا جس میں تمام جماعتوں کے رہ نما اور ارکان شرکت کریں گے۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے رائے شماری کی جائے گی۔
عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنی موجودہ کابینہ بھی تبدیل کریں گے اور پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ کچھ وقت کے لیے مزید موخر کیا جائے گا تاہم نیتن یاھو کے قریبی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے اور آئندہ انتخابات بھی وسط مدتی ہی ہوں گے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو اپنی نئی کابینہ میں ’’حریدیم‘‘ یہودی فرقے کے لوگوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ موجودہ وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کو نئی کابینہ میں شمولیت پر قائل نہیں کرسکے ہیں۔
