تل ایبیب(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی ہیکر نے ایسے حال میں اسرائیلی ٹی وی چینل کو ہیک کیا کہ ٹی وی پر “یورو ویژن” نامی موسیقی مقالے براہ راست نشر ہو رہے تھے۔
روزنامہ قدس کے مطابق، ایک فلسطینی ہیکر نے اسرائیلی ٹی وی چینل کو ہیک کر کے ٹی وی سے براہ راست نشر ہونے والے “یورو ویژن” مقابلوں کے دوران صبرا و شتیلا کے واقعہ کی ویڈیو چلا دی۔
تفصیل کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل سے مقابلوں کی لائو براڈ کاسٹنگ کے دوران صبرا و شتیلا کے واقعہ کی چلائی گئی ویڈیو کو ایک اسرائیلی خاتون نے اپنے گھر کے ٹی وی سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔ اسرائیلی خاتون کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل سے تل ابیب میں منعقدہ موسیقی مقابلے براہ راست نشر ہو رہے تھے کہ اچانک صبرا و شتیلا کے قتل عام کی ویڈیو چلنے لگی۔
خیال رہے کہ ۱۶ سے ۱۹ ستمبر ۱۹۸۲ کو اسرائیلی وزیر جنگ شارون کے حکم سے لبنان میں واقع فلسطینی پناہ گاہ صبرا و شتیلا میں موجود پناہ گزینوں کا قتل عام کیا گیا جس کے نتیجے میں ۴۰۰۰ سے زائد پناہ گزین شہید ہو گئے تھے۔
https://www.facebook.com/roznamaquds/videos/561639997692776/