(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران پانچ کم عمر فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کے درمیان چلنے والی ٹرین پر سنگ باری میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز شمالی بیت المقدس میں شعفاط قصبے سے گذرتے ہوئے اسرائیلی ٹرین پر سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ریل کار کےشیشے ٹوٹ گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرکے پتھرا اور پٹرول بم پھینکنے والے پانچ فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔حراست میں لیے گئے فلسطینی بچوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انہیں تفتیش کےلیے شمالی بیت المقدس میں واقع ایک پولیس سینٹرل پہنچا دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی بیت المقدس میں القطمون کالونی میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پربھی حملے کرکےان کی توڑپھوڑ کی گئی ہے۔ تاہم اس کارروائی میں کسی کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا ہے۔